ابنا: عرب ليگ کے سربراہي اجلاس کے پيش نظر اور ساتھ دہشتگردانہ اقدامات پر قابوپانے کے لئے بغداد کے مختلف علاقوں ميں سيکورٹي کے انتظامات بہت زيادہ سخت کردئے گئے ہيں- بغداد کے شہر کے اہم چوراہوں پر چيک پوسٹيں قائم کردي گئي ہيں اور چيک پوسٹوں پر تعينات سيکورٹي اہلکار گزرنے والي گاڑيوں کي نمبرپليٹيں بہت ہي دقت سے چک کرتےہيں اور انہوں نے اس سلسلے ميں اب متعدد مشتبہ گاڑيوں کو ضبط بھي کرليا ہے -
واضح رہے کہ عراق ميں امريکا اور سعودي عرب کے حمايت يافتہ مسلح افراد اور دہشتگرد گروہ عراق کو غير مستحکم ظاہرکرکے عرب ليگ کے سربراہي اجلاس کي راہ ميں رکاوٹيں کھڑي کرنے کي کوشش کررہے ہيں - عرب ليگ کا سربراہي اجلاس انيس مارچ کو بغداد ميں ہونے والا ہے- اس کے لئے عراقي حکومت عرب ملکوں کے سربراہوں کو دعوت نامے بھي ارسال کرچکي ہے- عرب ليگ نے بھي اعلان کيا ہے کہ بغداد اجلاس ميں بڑي تعداد ميں عرب سربراہان مملکت شرکت کريں گے۔.......
/169